جہانگیر ترین  جوڑ توڑ کیلئے متحرک، 60 سے زائد پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی سے رابطے، نئی پارٹی کا اعلان کب ہو گا؟

جہانگیر ترین  جوڑ توڑ کیلئے متحرک، 60 سے زائد پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی ...
جہانگیر ترین  جوڑ توڑ کیلئے متحرک، 60 سے زائد پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی سے رابطے، نئی پارٹی کا اعلان کب ہو گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاست دان جہانگیر ترین سیاسی جوڑ توڑ کیلئے متحرک ہو گئے، انہوں نے 5 درجن سے زائد پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی سے رابطے کئے ہیں جن سے آج بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کیلئے ان دنوں بھرپور سرگرم عمل ہیں جس پر عمل درآمد کیلئے ان کی لاہور اور اسلام آباد میں سابق اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہانگیر ترین  آئندہ سیاسی لائحہ عمل کیلئے اپنے ساتھیوں سے بھی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے جس میں نئی پارٹی کے حوالے سے حتمی اعلان کریں گے۔ 

مزید :

قومی -