مزے دار آئس کریم جو بچے شوق سے کھاتے ہیں ، اس کی تیاری میں کیا استعمال کیا جا رہا تھا؟ فوڈ اتھارٹی نے 1500 کلو گرام مقدار برآمد کی،  بھاری جرمانے عائد 

 مزے دار آئس کریم جو بچے شوق سے کھاتے ہیں ، اس کی تیاری میں کیا استعمال کیا جا ...
 مزے دار آئس کریم جو بچے شوق سے کھاتے ہیں ، اس کی تیاری میں کیا استعمال کیا جا رہا تھا؟ فوڈ اتھارٹی نے 1500 کلو گرام مقدار برآمد کی،  بھاری جرمانے عائد 

  

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی  نے آئس کریم تیار کرنے والی 3فیکٹریوں پر چھاپے مار کر صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ غیر معیاری رنگ برآمد کر لئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے نوشہرہ میں آئس کریم تیار کرنے والی 3 فیکٹریوں پر چھاپے مارے، کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ بچوں کو راغب کرنے کیلئے آئس کریم کی تیاری میں جو رنگ استعمال کئے جا رہے تھے وہ بیماریوں میں مبتلا کرنے سمیت انسانی صحت کیلئے نقصان دہ تھے۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے غیر معیاری رنگ کی بڑی مقدار برآمد کی جو 1500 کلو تک بتائی گئی ہے، فیکٹری مالکان کو مفاد عامہ کیخلاف اقدام پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔