نیکی ایسے کرو جیسے بارش جگہ نہیں دیکھتی بلکہ ہر جگہ کو سیراب کر دیتی ہے
تحریر : نصرت عباس نصرت
نیکی ایسے کرو جیسے بارش جگہ نہیں دیکھتی بلکہ ہر جگہ کو سیراب کر دیتی ہے.
زندگی کے ہر عمل میں خوبصورت بنیں دوستی, محبت اخلاق و آداب، معاملات حتیٰ کہ فاصلوں میں بھی خوبصورتی بنائے رکھیں۔
مانا کہ خوبصورت چہرہ بھی بوڑھا ہو جاتا ہے پرکشش جسم بھی ایک دن ڈھل جاتا ہے لیکن ایک اچھا انسان ہمیشہ اچھا انسان ہی رہتا ہے۔
مثبت رویوں کا حامل شخص، ایسا درخت ہوتا ہے جو ہر موسم میں سرسبز اور پھل دار رہتا ہے.
نفسا نفسی کے دور میں موبائل جیسی بلا ایک طرف رکھ کر اپنوں سے بات چیت کرلیا کریں تب آپ کو احساس ہوگا کہ وقت کتنا آہستہ اور خوبصورتی سے گزرتا ہے
اے مالک حقیقی!
ہمیں اپنا تابع دار اور اپنے پسندیدہ بندوں میں رکھنا، ہمیں ہمت دینا کہ تیری مخلوق کی خدمت کر سکیں ، ہمیں غرور اور گھمنڈ سے دور رکھنا
اے عزتوں کے مالک! ہماری عزت قائم رکھنا، سب عزتیں تیرے قبضہ واختیار میں ہیں ، بےشک بےشک
اے بخشنے والے اور عیبوں پر پرده ڈالنے والے ربّ, ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرما, تنگدستوں کے رزق میں وسعت عطا فرما, بیماروں کو شفاء عطا فرما. ہمیں ہمیشہ صبر و شکر کرنے والا بنا اور قناعت کی دولت سے مالا مال فرما۔ آمین