ایپل نے مفت فوٹو سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

ایپل نے مفت فوٹو سروس بند کرنے کا اعلان کردیا
ایپل نے مفت فوٹو سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایپل ڈیوائس کے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فوٹو لائبریریوں کا جائزہ لیں، کیونکہ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مفت 'مائی فوٹو سٹریم' سروس بند کر رہی ہے۔ سروس پچھلے 30 دنوں کی ایک ہزار تک  تصاویر آئی کلاؤڈ  پر اپ لوڈ کرتی ہے، تاکہ ایپل کے تمام آلات پر ان تک رسائی حاصل کی جا سکے۔اس فیچر کو آئی کلاؤڈ فوٹوز  سے تبدیل کیا جا رہا ہے، اس وقت ایپل کے صارفین کی طرف سے اس سروس کو زیادہ تر ترجیح دی جاتی ہے۔

پی سی میگ کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی کلاؤڈ فوٹوز 'مائی فوٹو سٹریم' کے برعکس ویڈیوز کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ تاہم  مائی فوٹو سٹریم آئی کلاؤڈ  پر میموری استعمال کیے بغیر تصاویر کو ذخیرہ کرنے کا ایک طریقہ تھا، جو اب دستیاب نہیں ہوگا۔ ایپل نے تجویز دی ہے کہ اس کے صارفین فی الحال 'مائی فوٹو سٹریم' پر موجود تصاویر کو اپنے آلات میں محفوظ کریں تاکہ وہ گم نہ ہوں۔ ایپل کی جانب سے سروس 26 جولائی 2023 کو بند کر دی جائے گی، اس لیے تصاویر کو اس تاریخ تک ڈیوائسز پر ڈاؤن لوڈ کر لینا چاہیے۔