اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔اسحاق ڈار نے پٹرول  کی قیمت میں8 ، ڈیزل5 اور لائٹ ڈیزل  میں  بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کردی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ 15 جون تک قائم رہیں گی۔

 نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دفعہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کی کمی کی گئی جس میں مزید 8روپے کم کیے جا رہے ہیں یوں اس کی مجموعی قیمت 20 روپے کم ہوگئی ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 270 سے کم کرکے 262 روپے کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں پچھلی دفعہ 30 روپے کی کمی کی تھی اور اب اس میں مزید  5 روپے کم کردیئے گئے ہیں۔ اب ڈیزل 258 روپے سے کم ہو کر 253 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔لائٹ ڈیزل میں5روپے کی کمی کرکے اس کی نئی قیمت 150 روپے 68 پیسے سے 145 روپے 68 پیسے کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل 164 روپے 7 پیسے پر برقرار رہے گی۔