3کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے: رانا تنویر

3کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے: رانا تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین   نے کہا ہے کہ 3 کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ کہ صرف اسلام آباد میں 52 سے 54 ہزار کے قریب بچے سکول نہیں جا رہے سکولز سے بچوں کا باہر رہنا ناصرف سنگین معاملہ ہے بلکہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ بھی ہے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بین الصوبائی وزرا ء تعلیم کانفرنس میٹنگ ہوئی ہیں  3 کروڑ سے زائد  بچے ہیں جو سکولز سے باہر ہیں بچوں کا مسئلہ سنگین ہے یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ہم نے حکمت عملی تیار کی ہے کہ اس پر کام کریں  اسلام آباد میں 52 سے 54  ہزار بچے سکولز سے باہر ہیں اس تعداد کو 30 جون تک ختم کرنے کی کوشش کریں گے صوبوں میں  بچوں کی سکولوں سے باہر ہونے کی  یہ تعداد زیادہ ہے اس کو کم کرنے کے لیے وقت درکار ہے فاصلاتی نظام تعلیم سے بچوں کی تعلیم کا نقصان کم ہوتا ہے ہم اس کے زریعے ٹیلی سکولز بنائے ہیں اس سے پورا پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے 45 ہزار بچے اس ایپ کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں  اس نصاب سے متعلق تین کمیٹیاں بنا رہے ہیں وفاقی حکومت صوبوں کی مدد کرنے کو تیار ہیں فاؤنڈیشن لرننگ پہ کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اسلام آباد میں 21، 22 جون کو فاؤنڈیشن لرننگ کانفرنس کرینگے آج کی میٹنگ میں جی بی اور آزاد کشمیر نے بھی اپنی سفارشات دیں ہیں پہلے میرا خیال تھا صوبے سوئے رہے پچھلے چار سال میں وزرا سوئے رہے ہیں شہباز شریف کے دور میں ایجوکیشن میں بہت کام ہوا لیکن سابقہ حکومت نے بہت پیچھے کر دیا میں پریشان ہوں اسکو واپس کیسے لایا جائے گا اداروں کو مضبوط کرنے کے بجائے کمزور ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر کے نیچے فرح گوگی کے ذریعے معاملات چلائے جاتے تھے ہم مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ 
رانا تنویر