عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ تصاویر وائرل

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ تصاویر وائرل
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ تصاویر وائرل
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ آج کل کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے ۔

آج نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ اِن دنوں برطانیہ کے سابق فٹ بالر گیری لائنکر کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں جن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ وائرل ہونے والی تصاویر میں جمائمہ اور گیری کو ایک ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم ہیں کہ جمائمہ گولڈ سمتھ اور فٹ بالر گیری لائنکر ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر جمائمہ اور گیری لائنکر ایک ریسٹورنٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہونے گئے اور پھر باہر آکر دونوں شخصیات کو ایک ساتھ ہنستے مسکراتے دیکھا گیا۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 63 سالہ سابق فٹ بالر لائنکر سفید شرٹ اور جینز میں موجود ہیں جب کہ جمائما کو سیاہ بلیزر اور ڈریس پینٹ میں دیکھا گیا۔ایک تصویر میں جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ ان کی خاتون دوست بھی موجود ہیں۔ ان کی دوست کا کہنا ہے کہ جمائمہ اور گیری لائنکر صرف اچھے دوست ہیں۔

واضح رہے جمائما کی پہلی شادی 1995 میں کرکٹ لیجنڈ اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ہوئی اور دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔ بعد ازاں جمائمہ کی اداکار ہیوج گرانٹ کے ساتھ ڈیٹ کرتے تصاویر وائرل ہوئیں جبکہ فٹ بالر گیری لائنکر کی پہلی شادی 1986 میں مشیل کوکاین کے ساتھ ہوئی جو 20 سال بعد اختتام پزیر ہوئی، اور پھر انہوں نے سال 2009 میں ماڈل ڈینیئل سے دوسری شادی کی مگر بدقسمتی سے دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی ۔

مزید :

برطانیہ -