جیکب آباد(آئی این پی )جیکب آباد میں صحافی محمد شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مبینہ ملزم نے محمد شاہ کو گھر سے بلوا کر قتل کیا۔
تفصیل کے مطابق جیکب آباد میں مسلح افراد نے صحافی محمدشاہ کوفائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ تھانہ گڑھی خیروکی حدودگائوں الطاف شاہ میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ ملزم عبدالحسین عمرانی نے صحافی محمد شاہ کو گھر سے بلواکر قتل کیا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم عبدالحسین اس سے پہلے مختلف اوقات میں اپنی 2 بیویوں کو قتل کر چکا ہے تاہم محمد شاہ کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق لاش ضروری کارروائی کیلئے تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو منتقل کردی ہے۔
گذشتہ ماہ خیرپور کے علاقے ٹھری میر واہ سے صحافی کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، پولیس نے بتایاتھا کہ صحافی اے ڈی شر کو کلہاڑیاں مار کر قتل کیاگیا ، لاش کھیتوں سے ملی تھی