عالمی مالیاتی اداروںاور ایجنسیوں سے انسٹھ کروڑ ڈالر کا قرض وصول

عالمی مالیاتی اداروںاور ایجنسیوں سے انسٹھ کروڑ ڈالر کا قرض وصول

  

                                                                                  کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور ایجنسیوں سے اٹھاون کروڑ اناسی لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق58 کروڑ 79 لاکھ ڈالر میں 8 کروڑ 71لاکھ کی گرانٹ اور 50 کروڑ ڈالر کے قرضے شامل ہیں، تاہم اس میں آئی ایم ایف سے موصول 54 کروڑ ڈالر قرضے کی پہلی قسط شامل نہیں۔ حکومت نے بجٹ میں غیرملکی وسائل سے حاصل رقم کا تخمینہ پانچ ارب 74 کروڑ ڈالر لگایا تھا، جس میں 65 کروڑ گیارہ لاکھ کی گرانٹ اور پانچ ارب نو کروڑ ڈالر کے قرضے شامل تھے۔ چین سے رقم کا اندازہ ایک ارب 65 کروڑ ڈالر ہے، تاہم اب تک چین سے صرف نو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ہی موصول ہوسکے، جبکہ ترکی، آسٹریلیا، یو این ڈی پی اور کینیڈا کی جانب سے کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔

مزید :

کامرس -