ساتواں پاکستان مائیکرو فنانس کنٹری فورم 28 نومبرکواسلام آباد میں ہوگا

ساتواں پاکستان مائیکرو فنانس کنٹری فورم 28 نومبرکواسلام آباد میں ہوگا

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) ساتواں پاکستان مائیکرو فنانس کنٹری فورم 28 نومبر2013ءکو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ریگولیٹری باڈیز، مائیکرو فنانس بینکوں اور مالیاتی اداروں، ڈویلپمنٹ سیکٹر کے نمائندوں سمیت اقتصادی و تعلیمی ماہرین شرکت کریں گے ¾ فورم میں ڈونر ایجنسیز اور دیہی ترقی کے شعبہ میں کام کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔ سالانہ فورم کے انعقاد کا بنیادی مقصد مائیکرو فنانس کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے ایک دوسرے کے خیالات سے استفادہ ہے جبکہ دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کے ذریعہ مستقبل کے مسائل کے خاتمہ کےلئے بھی تجاویز مرتب کی جائیں گی۔

مزید :

کامرس -