تیزی کار جحان‘ انڈیکس34پوائنٹس اضافے سے22310پر بند

تیزی کار جحان‘ انڈیکس34پوائنٹس اضافے سے22310پر بند

  

کراچی ( اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں 5 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم 1.79 فیصد زائد جبکہ 33.33 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 22400 کی نفسیاتی حد پر چلا گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 33.95 پوائنٹس اضافے سے 22310.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں خریداری کی گئی۔ 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 190 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں کمی جبکہ 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مجموعی طور پر 5 ارب 11 کروڑ16 لاکھ 28 ہزار 672 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 53 کھرب 15 ارب 4کروڑ 97 ہزار 769 ہوگئی۔ کاروباری حجم میں 1 کروڑ 15 لاکھ 43 ہزار 990 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 48.77پوائنٹس اضافے سے 16965.71 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 236.15 پوائنٹس اضافے سے 37945.64 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 15.64 پوائنٹس اضافے سے 16263.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید :

کامرس -