کریڈٹ کارڈ ، ذاتی ضروریات کیلئے قرضوں کے حصول میں اضافہ

کریڈٹ کارڈ ، ذاتی ضروریات کیلئے قرضوں کے حصول میں اضافہ

  

 کراچی(آئی اےن پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنکنگ سیکٹر سے قرض لینے میں شہریوں کی جانب سے دلچسپی دیکھی گئی۔ کریڈٹ کارڈ ،گاڑیوں اور ذاتی ضروریات کے لئے بنکوں سے مزید قرض لئے گئے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک شہریوں نے تیرہ ارب چھہتر کروڑ روپے کے مزید قرض حاصل کر لئے جس کے بعد بنکنگ سیکٹر سے لئے گئے قرضوں کا مجموعی حجم تین سو انیس ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کے لئے تین ارب بارہ کروڑ روپے ، کریڈٹ کارڈ کے لئے پچپن کروڑ جبکہ ذاتی ضروریات کے لئے بھی بنکوں سے دس ارب روپے سے زائد کے قرض لئے گئے۔

مزید :

کامرس -