ڈھاکہ مطاہروں میں مرنے والوں کی تعداد بیس ہو گئی

ڈھاکہ مطاہروں میں مرنے والوں کی تعداد بیس ہو گئی

  

                                                  ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے مزید چار افراد چل بسے مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی۔بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی کال پر ڈھاکا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کاروبار زندگی معطل رہا اور تمام تعلیمی اور کاروباری ادارے بند رہے۔ مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔ سکیورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ اور جھڑپوں سے 20 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ آئندہ سال جنوری میں عام انتخابات سے قبل حکومت تحلیل کرتے ہوئے غیر جماعتی بنیادوں پر غیر جانبدار عبوری حکومت قائم کی جائے اور اس کی نگرانی میں عام انتخابات کرائے جائیں۔

مزید :

عالمی منظر -