روس نے بھارتی آبدوز کی تباہی کے الزام کو مسترد کردیا

روس نے بھارتی آبدوز کی تباہی کے الزام کو مسترد کردیا

  

نئی دہلی(اے پی پی) روس کے حکام نے بھارتی آبدوز سندھو راکشک کی تباہی کے الزام کو مسترد کردیا ۔ بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے روس کے سفیر الیکساندرکدالین نے کہا کہ ان کا ملک بھارتی آبدوز کی تباہی اور عملے کے 18 ارکان کی ہلاک کے واقعے سے بالکل لاتعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس نے آبدوز سندھو راکشک کی جدت کاری کی تھی تاہم اس کو پیش آنے والے سانحے میں روس کو ملوث کرنا درست عمل نہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -