پیرو کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لیما(اے پی پی) پیرو کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ بدھ کو دارالحکومت لیما میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم جوآن جیمینزنے کہا کہ ہر کابینہ کے خاتمے کا ایک دن ہوتا ہے اور ان کی حکومت کے ختم ہونے کا بھی وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اولنٹا ہمالا کی حکومت چھوڑ رہے ہیں اور ان کی جگہ جلد ہی نئی قیادت اور کابینہ کا اعلان کردیا جائے گا۔
جو آن جیمینز 15 ماہ کے لئے پیرو کے وزیراعظم رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ دینے کی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی ہے۔