روس اردن میں دنیا کا سب سے محفوظ ترین ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرےگا

روس اردن میں دنیا کا سب سے محفوظ ترین ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرےگا

  

ماسکو (اے پی پی) روس اردن میں دنیا کا سب سے محفوظ ترین ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرےگا۔ سٹریجٹک منصوبہ بندی سے متعلق روسی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گوسیووکے مطابق روسی ساخت کے جوہری ری ایکٹر آرمینیا اور بلغاریہ میں اچھی طرح کام کررہے ہیں اور عنقریب بیلاروس، روس اور چین کے جوہری بجلی گھروں میں بھی ایسے ری ایکٹروں کا استعمال شروع ھوگا۔ اردن کے کمیشن برائے جوہری توانائی نے روسی کمپنی ' ایٹوم ستروئی ایکسپورٹ' کو اردن کے پہلے جوہری بجلی گھر کی تعمیر کیلئے ایک بنیادی امیدوارکمپنی قرار دیا ہے۔ اس بجلی گھر کے منصوبے پر 10 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی ۔ توقع ھے کہ اردن کا پہلا جوہری بجلی گھر دو پاو¿ر یونٹس پر مشتمل ھوگا جن میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار میگاوٹ ہوگی۔

 پہلے یونٹ کی تعمیر سن 2020 تک مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔   

مزید :

عالمی منظر -