امریکہ کا اسرائیلی دباﺅ مسترد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

امریکہ کا اسرائیلی دباﺅ مسترد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی سطح پر مذاکرات ...

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے اسرائیلی دباﺅ مسترد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے ذریعے ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا ایران کا جوہری پروگرام واقعی پرامن مقاصد کیلئے ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مذاکرات نہ کرنے کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔ ایران اپنے ایٹمی پروگرام بارے مغرب کو مطمئن نہ کر سکا تو پھر تمام آپشن موجود ہیں، مذاکرات نہیں روک سکتے۔

مزید :

عالمی منظر -