کویت میں ہمسایہ بادشاہتوں پر تنقید کرنے پر سزا کو برقرار رکھنے کے فیصلہ کی مذمت

کویت میں ہمسایہ بادشاہتوں پر تنقید کرنے پر سزا کو برقرار رکھنے کے فیصلہ کی ...

  

کویت سٹی(اے پی پی) کویت میں ہمسایہ بادشاہتوں پر تنقید کرنے کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ اور دیگر سماجی کارکنان نے مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کویتی حامدالتقی نے سعودی عرب اور بحرین کے بادشاہوں کی توہین کرنے سمیت انہیں دیگر الزامات میں قصور وار ٹھہرایا تھا جس پر اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کویتی عدالت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے اس فیصلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کویتی آزادی رائے کا کتنا احترام کرتے ہیں ۔

تنظیم نے کویتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حامد التقی کی سزا کو کالعدم قرار دیکر اسے فوری رہا کیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -