اومان میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی موجودگی کی تصدیق

اومان میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی موجودگی کی تصدیق

  

مسقط (اے پی پی) سلطنت اومان میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی گئی۔ بدھ کو اومان کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا کہ سلطنت میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی نشاندہی ہوئی ہے جس کو مسقط کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص سینے میں انفکشن کی شکایت کے ساتھ آیا تھا تاہم اس کے میڈیکل تجزئیوں سے ایم ای آر ایس کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس سے مشرق وسطیٰ اور دنیا کے متعدد دوسرے ممالک میں اب تک 62 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں سعودی عرب میں ہوئیں جہاں اس وائرس کی موجودگی کا سب سے پہلے علم ستمبر 2012ءمیں ہوا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ایم ای آر ایس وائرس کے 144 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -