شام کے نائب وزیراعظم قادری جمیل برطرف

شام کے نائب وزیراعظم قادری جمیل برطرف

  

دمشق(اے پی پی) شام کے نائب وزیراعظم قادری جمیل کو برطرف کردیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شام کی محب وطن حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے نائب وزیراعظم کو حکومت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر جانے اور سوئٹزر لینڈ میں امریکی عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے الزام میں عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قادری جمیل کا تعلق حزب اختلاف کی جماعت سے ہے تاہم گزشتہ ڈھائی برسوں میں انہوں نے صدر اسد کے خلاف جاری تحریک میں حصہ نہیں لیا۔ دوسری جانب امریکی اور مشرق وسطیٰ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شامی نائب وزیراعظم نے جنیوا میں امریکی سابق سفیر رابرٹ فورڈ سے ملاقات کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -