مصر میں تکفیری گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا

مصر میں تکفیری گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا

  

قاہرہ(اے پی پی) مصر میں تکفیری گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔مصر کے سیکورٹی ذرائع نے صحرائے مینا کے علاقے میں انتہا پسند تکفیری گروہ سے وابستہ مسلح عناصر کے ایک سرغنہ کو گرفتار کئے جانے کی اطلاع دی ہے رپورٹ کے مطابق مصری سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے سیکورٹی اہلکاروں نے صحرائے سینا میں مسلح عناصر کے خلاف ایک وسیع آپریشن کرتے ہوئے انتہا پسند تکفیری گروہ کے ایک سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے سیکورٹی ذرائع نے اس کارروائی کے اصل مقام اور مزید گرفتاریوں کو خفیہ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اس کارروائی کے دوران فوجی آباچی ہیلی کاپٹروں کو بھی استعمال کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -