ایران اور چین مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے

ایران اور چین مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے

  

بیجنگ(اے پی پی) ایران اور چین مختلف شعبوں میں ایکدوسرے سے تعاون کریں گے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چین کی حکومتی کونسل کے رکن نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور تعلقات کی توسیع کیلئے دونوں ملکوں کی آمادگی کا اعلان کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لایجانی اور یانگ جیہ چی نے گزشتہ شب بیجنگ میں ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے طریقہ کار پر غور کیا۔ یانگ جیہ چی نے ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر علی ریجانی کے چین کے دورے کو پارلیمانی شعبے میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے لئے نہایت ہی اہم قرار دیا جبکہ ڈاکٹر علی ریجانی نے کہا ہے کہ بیجنگ کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور مختلف شعبوں میں فروغ کے لئے زمین ہموار کی ہے ۔ واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی ریجانی علاقائی و بین الاقوامی اہم مسائل پر دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کے لئے چین کے دورے پر ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -