پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ (آج) جمعرات سے شروع ہوگا۔ حبیب بینک لمیٹڈ اور پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان میچ مرغزار کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) راولپنڈی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کے آر ایل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیموں کا ٹکراﺅ نیشنل کرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں ہوگا جبکہ پی ٹی وی کا مقابلہ پورٹ قاسم سے قذافی سٹیڈیم لاہور اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں گیارہ محکموں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ایونٹ 4 فروری 2014ءتک جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -