ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راونڈ کیلئے پاکستانی نژاد فہد بابر امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل
دبئی (آئی اےن پی)یونائیٹڈ سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اکیس سالہ پاکستانی نژاد بیٹسمین فہد بابر کو ٹیم میں شامل کر لیا ۔ کراچی کے فہد بابر سابق کپتان اسٹیو مسیح کی جگہ لیں گے۔ امریکہ کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کیلئے ان دنوں دبئی میں ہے۔ چونتیس سالہ اسٹیو مسیح نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہنوز امریکی ٹیم کا حصہ ہیں۔