عبدالقادر کاپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان

عبدالقادر کاپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر اور سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ سن رہے ہیں کہ پی سی بی کے چیئرمین کے لئے انتخابات ہورہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کرکٹ کے امور کی سمجھ ہے اور وہ پی سی بی میں مشکل فیصلے کرنے کے اہل ہیں ۔جس کی وجہ سے انہوں نے پی سی بی کے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو پاکستان کی کرکٹ کو عروج پر لے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وہ دسمجھتے ہیں کہ پی سی بی کو سابق کرکٹرز کے ذریئے ہی چلایا جانا چاہئے ۔کیونکہ کرکٹر کا تجربہ کم نہیں ہوتا ۔اسوقت پاکستان کرکٹ میں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ جو کرکٹرز سمجھتے ہیں کہ وہ مقامی کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہین اور انٹرنیشنل سطح پر آئی سی سی کے سامنے سچ بیان کرنے کی جرائت رکھتے ہیں ۔انہیں بھی آگے آناچاہئے ۔

عبدالقادر نے انہوں نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے اور چیئرمین پی سی بی کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ بھی انہوں نے ملک کی خدمت کے جذبہ کے تحت کیا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -