سری لنکا اے اور کینیا کے درمیان آج 2 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے

سری لنکا اے اور کینیا کے درمیان آج 2 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے

  

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اے اور کینیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان (آج) جمعرات کو مزید دو ٹی 20 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ میزبان ٹیم کو سات میچز کی سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکا اے نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹ ، دوسرے میچ میں 53 رنز جبکہ تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ (آج) کھیلا جائے گا جبکہ چھٹا اور ساتوں میچ (کل) جمعہ کو ہو گا۔ تمام میچز کولمبو کرکٹ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -