جنوبی افریقہ اور بھارت مےں کرکٹ سیریز کےلئے میچز کے شیڈول اور مقامات کا اعلان

جنوبی افریقہ اور بھارت مےں کرکٹ سیریز کےلئے میچز کے شیڈول اور مقامات کا ...

  

جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بھارت کرکٹ بورڈز نے باہمی سیریز کےلئے میچز کے شیڈول اور مقامات کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی ٹیم 2 دسمبر کو جنوبی افریقہ پہنچے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ میچز جوہانسبرگ، ڈربن اور سنچورین میںکھیلے جائیں گے جبکہ کیپ ٹاﺅن کو کسی میچ کی میزبانی نہیں ملی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 5 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 8 دسمبر کو ڈربن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 18 سے 22 دسمبر تک جوہانسبرگ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -