فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

  

دبئی (آئی اےن پی) 14 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ (کل)جمعہ سے شروع ہوگا۔ 14 ویں انڈر 17 ورلڈ کپ کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے برازیل، میکسیکو، ہونڈیوراس اور سویڈن کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔ جن کے درمیان میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائیگا جبکہ اسی روزکے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں برازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ یکم نومبر کو شروع ہوگا جو 2 نومبر کو ختم ہوگا، میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 5 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل معرکہ دو بہترین ٹیموں کے درمیان 8 نومبر کو ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -