سچن ٹنڈولکر کا شاندار فرسٹ کلاس کیریئر اختتام پزیرہوگیا

سچن ٹنڈولکر کا شاندار فرسٹ کلاس کیریئر اختتام پزیرہوگیا

  

ممبئی (اے پی پی) عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا شاندار فرسٹ کلاس کیریئر اختتام پزید ہوگیا، اپنے آخری فرسٹ کلاس میچ کو یادگار بناتے ہوئے انہوں نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ممبئی کو ہریانہ کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح دلائی۔ میچ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنے کندھوں پر میدان سے باہر لے کر آئے۔ واضح رہے کہ لٹل ماسٹر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری سیریز آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -