سوچی سرمائی اولمپکس کا سو روزہ کاو¿نٹ ڈاو¿ن شروع

سوچی سرمائی اولمپکس کا سو روزہ کاو¿نٹ ڈاو¿ن شروع

  

سوچی (آئی اےن پی)سوچی سرمائی اولمپک گیمز کا سو روزہ کاو¿نٹ ڈاو¿ن شروع ہوگیا۔ ٹھیک سو دن کے بعد ونٹراولمپک دوہزار چودہ کا آغاز ہوگا۔سرمائی اولمپک گیمز کا سو روزہ کاو¿نٹ ڈاو¿ن میزبان شہر سوچی کے مرکزی چوک پر خصوصی تقریب میں شروع ہوا۔ سینکڑوں شہری اور رضاکار چوک میں یکجا ہوئے اور انہوں نے سو کا ہندسہ بنایا اور فضا میں غبارے چھوڑے ہوئے۔ ہرا کے زوردار نعرے لگائے۔ روس کے ساحلی ریزورٹ سوچی میں سرمائی اولمپک گیمز کی میزبانی حاصل کرنے میں صدر ولادیمیر پوٹن نے ذاتی دلچسپی لی۔ صدر پوٹن گیمز کے ذریعے روس کا نیا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ونٹراولمپکس کی کامیابی کے لئے حکومت نے پچاس بلین ڈالرز مختص کئے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بعض حلقوں کو گیمز کے کامیاب انعقاد میں شبہ ہے۔ سوچی ونٹر گیمز کا مرکز ہے جبکہ کئی مقابلے سوچی سے باہر بھی منعقد ہوں گے۔ اولمپک پارک میں منعقدہ ایک اور تقریب میں ونٹراولمپک گیمز کے لئے الٹی گنتی کرنے والی گھڑی نصب کی گئی۔ جس کے ساتھ گیمز کا باقاعدہ کاو¿نٹ ڈاو¿ن شروع ہوگیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -