انگلینڈ اورویسٹرن آسٹریلیا مےں تین روزہ پریکٹس میچ ّآج شروع ہوگا

انگلینڈ اورویسٹرن آسٹریلیا مےں تین روزہ پریکٹس میچ ّآج شروع ہوگا

  

پرتھ (آئی اےن پی) انگلینڈ کرکٹ ٹےم اورویسٹرن آسٹریلیا کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ (آج)جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم اپنے دورے کے دوران تین وارم اپ میچز کے علاوہ 5 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3ٹونٹی 20 میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ 3روزہ وارم اپ میچ کے بعد 6سے 9 نومبر اور 13سے 16نومبر تک مزید دو 4روزہ وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے۔ 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا باضابطہ آغاز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا جو21 نومبر سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائیگا۔ 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو ملبورن، دوسرا ون ڈے میچ 17 جنوری کو برسبین، تیسرا ون ڈے میچ 19 جنوری کو سڈنی، چوتھا ون ڈے میچ 24 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 جنوری کو ہوبارٹ، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری کو ملبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 فروری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -