ون ڈے سیریز میں جارحانہ حکمت عملی اپنا ہوگی،اقبال قاسم

ون ڈے سیریز میں جارحانہ حکمت عملی اپنا ہوگی،اقبال قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی اےن پی ) پاکستان کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین اقبال قاسم نے کہاہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں جارحانہ حکمت عملی اپنا کر ہی بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ایک انٹروےو میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو اپنے روایتی کھیل سے ہٹ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔اقبال قاسم نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کی شکست کو بھول کر کھیلنے کی ضرورت ہے اور ویسے بھی ایک روزہ مختلف فارمیٹ کی کرکٹ ہے۔ سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز چونکہ ڈرا ہوئی تھی اس لئے بھی پاکستان ٹیم پر کوئی اضافی دباو¿ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کپتان مصباح الحق کھلاڑیوں میں ہمت و حوصلہ پیدا کریں تو وہ پروٹیز کو ون ڈے سیریز میں ہرانے کے اہل ہیں۔ اقبال قاسم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں تھوڑا سا ایڈوانٹیج تو ہو گا لیکن اگر نوجوان قومی کرکٹرز دباو¿ کو قبول کئے بغیر اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں تو سیریز اپنے نام کرنے کا بھی روشن امکان ہوگا۔ انہوں نے تجویز دی کہ عمر اکمل کو ابتدائی دو میچز میں وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر استعمال کیا جائے اگر وہ متاثر نہ کر سکیں تو پھر سرفراز احمد کو ذمہ داریاں دی جائیں۔