انگلینڈ الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کےلئے آسٹریلیا اے ٹیم کا اعلان

انگلینڈ الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کےلئے آسٹریلیا اے ٹیم کا اعلان

  

سڈنی (آئی اےن پی) کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کےلئے اے ٹیم کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جوابی ایشز سیریز 21 نومبر سے شروع ہوگی۔ اس سے قبل انگلش ٹیم 6 سے 9 نومبر تک آسٹریلیا اے کے خلاف چار روزہ میچ کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے حتمی 11 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق نیو ساﺅتھ ویلز کے آل راﺅنڈر موسیس ہنریکس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گلین میکس ویل (نائب کپتان) ، عثمان خواجہ، ٹرینٹ کوپلینڈ، بین کٹنگ، ایلیکس ڈولن، کلم فرگیوسن، جان ہالینڈ، مائیکل کلنگر، شان مارش اور ٹم پائن شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -