انڈر 19قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ،لاہور نے پشاورکو شکست دیدی

انڈر 19قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ،لاہور نے پشاورکو شکست دیدی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)کنڑی کلب مریدکے میں ہونے والی انڈر 19قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں لاہور نے پشاور کی ٹیم کو 56رنز جبکہ راولپنڈی نے سیالکوٹ کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔لاہور کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 107رنز بنائے ۔پشاور کی ٹیم 108رنز کے ہدف کے تعاقب میں 51پر ڈھیر ہوگئی ۔زینب خان نے 13رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی ڈبل فگر کراس نہ کرسکے ۔لاہور کی نمرہ عمران آل راﺅنڈر کارکردگی کی بدولت ویمن آف دی میچ قرار پائی ۔دوسرے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم نے سیالکوٹ کی ٹیم کو 3وکٹوں سے شکست دیدی ۔سیالکوٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں پر 92رنز بنائے ۔راولپنڈی نے 93کا ہدف 7وکٹوں پر کھیل کر آخری اوور میں حاصل کرلیا ۔نورینہ خلیل 46رنز ناٹ آﺅٹ بناکر نمایا رہی ۔ان کے علاوہ مدیحہ رشید نے 18رنز بنائے ۔سیالکوٹ کی جانب سے اقراءنے 4جبکہ ایک وکٹ انعم شہزاد ی نے حاصل کی ۔نورینہ خلیل ویمن آف دی میچ قرار پائیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -