حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی،جماعت اسلامی

حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی،جماعت اسلامی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ،حکومت عوام کو جان ومال کا تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ،لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔

جماعت اسلامی

مزید :

صفحہ آخر -