پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات کوکا لعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پرپی ایم ڈی سی سے جواب طلب

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات کوکا لعدم قرار دینے کیلئے دائر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹیل کونسل کے انتحابات کوکا لعدم قراردینے کے لیے دائر درخواست پرپی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا۔عدالت کے روبرو ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے عہدیداروں نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم ڈی سی اے کے انتحابات قوانین کے برعکس کرائے گئے انتحابات میں ان امیدواروں نے بھی حصہ لیا جوانتحابات کا انعقاد کروانے کےلیے کمیٹی کاحصہ تھے پی ایم ڈی سی کا یہ اقدام آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت ان انتخابات کو کالعدم قراردے عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے یکم نومبرکو متعلقہ فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے یکم نومبر کوجواب طلب کرلیا

مزید :

صفحہ آخر -