غلام سرور کی جعلی ڈگری کیس میں عبوری ضمانت میں پانچ نومبر تک توسیع ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی جعلی ڈگری کیس میں عبوری ضمانت میں پانچ نومبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔عدات کے روبرو سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی جانب سے بتایاگیا کہ جعلی ڈگری کا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیا د ہے سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہاہے لہذا عبوری ضمانت کنفرم کی جائے عدالت کے روبرو تفتیشی افسر مقدمہ کا ریکارڈ لیکر پیش نہیں ہوا جس پرعدالت نے آئندہ ہرصورت غلام سرور کی جعلی ڈگری مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔