کروڑوں کے نادہندہ ، چھ صنعتوں اور تین سی این جی سٹیشنوںکی گےس منقطع

کروڑوں کے نادہندہ ، چھ صنعتوں اور تین سی این جی سٹیشنوںکی گےس منقطع

  

لاہور ( خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے کروڑوں روپے کے نادہندہ ہونے پر چھ صنعتوں اور تین سی این جی اسٹیشنوں سمیت ایک نرسنگ کالج کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے ہیں اور ریکوری کے لئے سپیشل ٹیموں کو ٹاسک دے دیا ہے۔ سوئی گیس کمپنی کے جی ایم محمود ضیاءاحمد کے مطابق اسلام سٹیل مل کے ذمے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی ریکوری تھی اور متعدد متعدد بار نوٹس بھجوانے کے باوجود ریکوری نہ ہونے پر گیس کنکشن منقطع کر دیا ہے۔ اسی طرح جیلانی آٹوز انڈسٹریز کا گیس کنکشن چار کروڑ سے زائد کی عدم ریکوری پر منقطع کر دیا ہے۔ جی ایم کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ چار مزید صنعتوں اور تین سی این جی سمیت ایک نرسنگ کالج کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں اور ریکوری کے لئے سپیشل ٹیموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

گےس منقطع

مزید :

صفحہ آخر -