بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی ہوئی تواس بار خاموش نہیں رہینگے،شاہ محمو د قر یشی

بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی ہوئی تواس بار خاموش نہیں رہینگے،شاہ محمو د قر یشی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ہم نے عام انتخابات کے نتائج کو نہ چاہتے ہوئے قبول کیا تھامگراب بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ سڑکوں پر نکلیں گے، ہر چوک میں دھرنا دیں گے، جمہوریت سے مزید مذاق نہیں ہونے دیں گے، پرائیویٹ پرنٹنگ پریس کے بیلٹ پیپرز کو قبول نہیںکریں گے۔ حکمرانوں نے مشرف کے دور کے بلدیاتی سیٹ میں بہتری کی بجائے اسے ریورس کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقعہ پرپنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، منزہ حسن، عندلیب عباس ، نور خان بھابھہ ، شبیرسیال ، عاطف چوہدری ، حفیظ اللہ علی زئی ، ملک شازیدنوید احمد ، اشتیاق ملک ، عرفان احمد، شہریاراور لقمان قاضی بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا بظاہر لگتا ہے کہ سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں ہیں سرکاری پریس کے پاس وقت نہیں وہ نوٹ چھاپ رہا ہے نادرا کو بھی ووٹنگ لسٹوں کی چیکنگ کے لیے وقت درکار ہے۔ حکمران جمہوریت اور سپریم کورٹ کے ساتھ مذاق کررہے ہیں۔ حکومت پر اپنے ہی اراکین اسمبلی کے دباو¿ میں آکر من مرضی کی حلقہ بندیاں کروا رہے ہیں کیونکہ وہ ہرگز نہیں چاہتے کہ ان کے اختیارات نچلی سطح پر تقسیم ہوں تاہم صوبائی حکومت نے دھاندلی کا منصوبہ شروع کررکھا ہے جس کی پہلی مثال حلقہ بندی کی غلط تقسیم ہے۔ پاکستانی عوام اور پی ٹی آئی انتخابات میں سنجیدہ ہے مگر (ن) لیگ الیکشن میں سلیکشن چاہتی ہے۔

                     شاہ محمو د قر یشی

مزید :

صفحہ آخر -