ایرانی فورسز کی پاکستانی علاقے میں گاڑی پر فائرنگ، 2افراد شدید زخمی

ایرانی فورسز کی پاکستانی علاقے میں گاڑی پر فائرنگ، 2افراد شدید زخمی

  

کوئٹہ (آئی این پی) پاک ایران سرحد پر ایرانی بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے میں ایک گاڑی پر فائرنگ کے باعث 2افراد شدید زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ اطلاع ملنے پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 3گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ بدھ کو سکیورٹی حکام کے مطابق پاک ایران سرحد پر ایرانی بارڈر فورسز نے پاکستانی علاقے میں ایک گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید خمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تین گاڑیاں قبضے میں لے لیں جبکہ زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

ایرانی فورسز

مزید :

صفحہ آخر -