ماتحت عدالتوں کے 49ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

ماتحت عدالتوں کے 49ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمرعطاءبندیال نے ماتحت عدالتوں کے 49ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ان میں پانچ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 44سول جج شامل ہیں۔تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں محمد نواز رانجھاکو لاہور بینکنگ کورٹ سے خانیوال،غفار جلیل سپیشل جج انٹی کرپشن کو لاہور سے بھکر،ظفر اقبال نعیم بھکر سے راجن پور،جاوید اقبال کوراجن پور سے لاہورہائی کورٹ اورخالد نوید ڈار کو خانیوال سے گجرات تبدیل کردیا گیا ہے ۔سول ججوں میں مدثر حسین ملتان سے ماڈل ٹاﺅن لاہور، محمد انیق انور ماڈل ٹاﺅن لاہور سے ملتان، صفات اﷲ بہاولپور سے لاہور کینٹ، محمد عمران یوسف لاہور کینٹ سے ماڈل ٹاﺅن لاہور،محمد اعظم کبیر والہ سے ملتان، رانا شفیق الرحمٰن احمد پور شرقیہ سے جام پور، محمد احمد بدر منیر رحیم یار خان سے احمد پورشرقیہ، زمان علی رانجھا ملتان سے گجرات، اعجاز احمد ساہیوال سے کبیر والہ، جنید احمد مخدوم ماڈل ٹاﺅن سے شورکوٹ ، محمد خالد جام پور سے کوٹ ادو، رب نواز کوٹ ادو سے کلورکوٹ ،محمد ظریف کلور کوٹ سے سلانوالی ، عقیل احمد جتوئی سے بہاولپور، شیخ علی جعفر لاہور سے جتوئی ، عبدالغفار چودھری دیپالپور سے لاہور، ارم مشتاق چونیاں سے دیپالپور، شہباز احمد لاہور سے چونیاں، ظفر اقبال سیالکوٹ سے لاہور، محمد عمران مظہر رحیم یار خان سے حاصل پور، نصیر محمود حاصل پور سے ساہیوال، طاہر محمود میلسی سے رحیم یار خان، ریاض احمد خان صادق آباد سے رحیم یار خان، محمد حارث منیر رحیم یار خان سے ملتان، محسن ریاض ملتان سے لاہور کینٹ، سیف اﷲ تارڑ لاہور کینٹ سے بھلوال، محمد یوسف ساہیوال سے فیصل آباد، ملک محمد عاطف بن سعید، فیصل آباد سے بھلوال،مسعود احمد فریدی بوریوالہ سے چشتیاں، سردار نوید احمد چشتیاں سے میلسی، انواراﷲ راوالپنڈی سے سیالکوٹ ، افضل احمد بٹ سیالکوٹ سے لاہور، ممتاز احمد مغل بھلوال سے راوالپنڈی، محمد مطیع الرحمٰن لاہور سے ساہیوال، ملک اﷲ دتہ انجم حاصل پور سے جھنگ، محمد سلیم شیخ حاصل پور سے ساہیوال، عابد رفیق رینالہ خورد سے حاصل پور، سلمان طارق رینالہ خورد سے حاصل پور، عمران شہباز لاہور سے رینالہ خورد، محمد افضل بھٹی لیاقت پور سے جڑانوالہ، ممتاز احمد ساہیوال سے لاہور ، محمد شوکت علی خان شیخوپورہ سے لیاقت پور، مجاہد عباس لاہور سے عیسی ٰ خیل ، طارق مسعود کوجڑانوالہ سے رینالہ خورد ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

 احکامات جاری

مزید :

صفحہ آخر -