بیوی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ،سیشن جج فیصل آباد کو پولیس رپورٹ پیش کرنیکی ہدایات

بیوی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ،سیشن جج فیصل آباد کو پولیس رپورٹ پیش کرنیکی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے شوہرکی جانب سے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کووقوعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کارر وائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں ووڈن کے رہائشی اسد علی نے اپنی بیوی کو رشتہ داروں کی طرف جانے سے منع کیا مگر بیوی کے نہ ماننے پر اسکی پٹائی کی۔ شام میں جب بیوی نے گھریلو اشیاءکی خریداری کےلئے پیسوںکا مطالبہ کیا تو بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بعد ازاں اسد کی بیوی جب بازار سے گھر لوٹ رہی تھی تو گھر کے سامنے اسد نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں دسٹرکٹ ہیڈکورٹرز ہسپتال جھنگ لے جایا گیا ،ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو چہرہ کافی حد تک جھلس چکا ہے تاہم اسکی آنکھوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔شاہ جیونہ پولیس نے ملزم اسد علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -