سندھ حکومت نے کراچی میں نئی حد بندیوں کا فیصلہ کر لیا

سندھ حکومت نے کراچی میں نئی حد بندیوں کا فیصلہ کر لیا

  

کرا چی)خصوصی رپورٹ( ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں نئی حد بندیوں کا فیصلہ کیا ہے،ادھر سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر کے 4 اضلاع کی حدود میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی،اور کراچی میں ایک نیا ضلع بھیءبنائے جانے کا امکان ہے ، جبکہ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل ختم کرکے ضلع ملیراورضلع غربی میں شامل کیے جاسکتے ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ لانڈھی اور کورنگی پر مشتمل نیا ضلع بنانے کی تجویز بھی زیرغور ہے ،ادھر حکومت سندھ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی، شرقی، ملیر اور غربی کی حدود میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔                       حد بندیوں کا فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -