قسمت نے پاکستان کا ساتھ نہ دیا پہلے ون ڈے میں ایک رن سے شکست

قسمت نے پاکستان کا ساتھ نہ دیا پہلے ون ڈے میں ایک رن سے شکست

  

 شارجہ (آئی این پی ) پاکستانی بیٹسمینوں نے باﺅلرز کی محنت پر پانی پھیر دیا‘ پہلے ون ڈے میں ساﺅتھ افریقہ نے ایک رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھےلتے ہوئے 183 رنز بنائے تھے،جواب مےں پاکستان کی ٹےم 182رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی سعید اجمل نے 4 اور شاہد آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی‘ سعید اجمل نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 150 وکٹیں اور کپتان مصباح الحق نے 4 ہزار رنز مکمل کرلئے ۔ جنوبی افریقہ کے آل راﺅنڈر پارنل کے 56 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے آخری چھ کھلاڑی صرف 17 رنز میں آﺅٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 58‘ کپتان مصباح الحق 31 رنز بنا کر نمایاں رہے‘ شاندار آل راﺅنڈ پرفارمنس پر پارنل مین آف دی میچ قرار پائے۔ 

مزید :

صفحہ اول -