عورتوں کی طرح ”خاتون خانہ“جیسی زندگی گزارتی ہوں: ملکہ رانیہ

عورتوں کی طرح ”خاتون خانہ“جیسی زندگی گزارتی ہوں: ملکہ رانیہ
عورتوں کی طرح ”خاتون خانہ“جیسی زندگی گزارتی ہوں: ملکہ رانیہ

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کی خاتون اول ملکہ رانیہ عبداللہ نے کہا ہے کہ میرا طرز زندگی ایک عام خاتون خانہ ہی کی طرح ہے۔ میں ایک گھریلو خاتون کی طرح اپنے بچوں کی دیکھ بحال اوران کی تعلیم وتربیت پر توجہ دیتی ہوں اور گھرکا نظام سنھبالتی ہوں۔ انہوں نے فلسطینی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نونہالوں کی تعلیم کو سیاسی مذاکرات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جانا چاہیے۔ "العربیہ" ٹی وی کو دیے گئے اپنے مفصل انٹرویو میں ملکہ رانیہ کا کہنا تھا کہ گھر میں رہتے ہوئے میں اپنے بچوں کی رہ نمائی کے ساتھ ساتھ انہیں ہرممکن آزادی بھی فراہم کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گھرمیں رہتے ہوئے میں ایک اچھی خاتون خانہ کی خدمات انجام دیتی ہوں۔ گھر کا ماحول پرسکون رکھنے کی ہرممکن کوشش کرتی ہوں تاکہ میرے شوہرنامدار اور مملکت کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم گھر کے معاملے میں کسی قسم کا بوجھ محسوس نہ کریں۔جب ان سے پوچھا گیا کیا آپ سیاسی معاملات میں بھی کوئی دلچسپی رکھتی ہیں؟ توان کا کہنا تھا کہ "ہاں میں اپنے شوہر کو سیاسی امورمیں بھی مشورہ دیتی ہوں۔ وہ میری بات غور سے سنتے ہیں مگر سیاسی معاملات میں وہ وہی فیصلہ کرتے ہیں جو اداروں کی مشاورت کے بعد وہ بہتر سمجھتے ہیں"۔انہوں نے کہا کہ سیاسی امور یا کسی بھی دوسرے شعبے میں خواتین کی شمولیت مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ اسلامی تہذیب و تمدن ہر دور میں پوری دنیا کے لیے کھلی رہی ہے اورخواتین بھی معاشرے میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہیں۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -