جنگ بندی ڈرون حملوں سے مشروط ہے: تحریک طالبان

جنگ بندی ڈرون حملوں سے مشروط ہے: تحریک طالبان
جنگ بندی ڈرون حملوں سے مشروط ہے: تحریک طالبان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے کوئی شرط رکھی ہے نہ مانیں گے‘ سنجیدہ و بامقصد مذاکرات کے لئے حکومت کو امریکی دبائو سے نکلنا ہوگا‘ بات چیت کیلئے سنجیدہ اور قابل اعتماد شخصیات کا احترام کیا جائے گا‘ مذاکرات کا ڈھونگ رچا کر طالبان کو بدنام کیا جا رہا ہے‘ اس بار دھوکہ کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا‘ جنگ بندی ڈرون حملوں کی بندش سے مشروط ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک وڈیو پیغام میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کے خواہاں ہیں لیکن اس کے لئے حکومت کو امریکی دباو سے نکلنا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات کا ڈھونگ رچاکر میڈیا میں طالبان کو بدنام کیا جارہاہے، مذاکرات کیلیے سنجیدہ اور قابل اعتماد شخصیات کا احترام کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کے معاہدوں میں حکومت نے خیانت کی، اس باردھوکا دیاکیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، جنگ بندی ڈروں حملوں کی بندش سے مشروط ہے، ڈرون حملے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہورہے ہیں، مذاکرات سے پہلے کوئی شرط عائد کرتے ہیں نہ کوئی شرط مانتے ہیں۔ پیغام کے مطابق مسلمانوں اورغیرمسلموں کا تحفظ اسلام میں ہے، خلافت راشدہ کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید :

اسلام آباد -