لیجئے۔ ۔ ۔ پھر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملہ ، تین افرادجاں بحق ، تین زخمی

لیجئے۔ ۔ ۔ پھر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملہ ، تین افرادجاں ...
لیجئے۔ ۔ ۔ پھر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملہ ، تین افرادجاں بحق ، تین زخمی

  

 میرانشاہ (خصوصی رپورٹ)نواز شریف کی واپسی اور  حملوں سے متاثرہ قبائلی علاقوں کے خاندان  کی امریکہ موجودگی کے دوران ہی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ میران شاہ میں کرفیو کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات سامنا رہا ،رڈرون طیاروں کی مسلسل پروازوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یادرہے کہ میاں نواز شریف نے امریکی صدر اوباماسمیت امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں میں ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بندش کا مطالبہ کیاتھااور بعدازاں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر شمالی وزیرستان کی ڈرون حملوں سے متاثرہ فیملی امریکی اراکین کانگرس کوبریفنگ دینے گئی اور بریفنگ کے دوران امریکی مترجم بھی آبدیدہ ہوگئی تھیں جبکہ اراکین کانگرس نے بات کرنے کا بھی عندیہ دیاتھالیکن تمام تراحتجاج اور یقین دہانیوں کے باوجود امریکہ کے ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ یادرہے کہ جمائمہ خان کی ڈاکومینٹری میں سی آئی اے کے ایجنٹ نے تصدیق کی تھی کہ حملوں میں بچے اور معصوم شہری بھی مارے جارہے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -