بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم کش فسادات میں تین مسلمان شہید

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم کش فسادات میں تین مسلمان شہید
بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم کش فسادات میں تین مسلمان شہید

  

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں ہندو مسلم فسادات میں تیں مسلمان شہید ہو گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر مظفر نگر میں فرقہ واریت کی بنا پر جاری ہندو مسلم فسادات نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ،فسادات میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مرنے والے تینوں مسلمانوںمیں 20 سالہ افروز، 21 سالہ مہربان اور 22 سالہ اجمل شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ کے فسادات کے بعد ریلیف کیمپ میں پناہ لے رکھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مظفرنگر میں گائے کے ذبح ہونے کی غلط افواہوں کے بعد ہندو مسلم فسادات میں 50 سے زائدافراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -