دنیا کے طاقتورترین افراد کی فہرست جاری ، روسی صدر پوٹن سب پر بازی لے گئے

دنیا کے طاقتورترین افراد کی فہرست جاری ، روسی صدر پوٹن سب پر بازی لے گئے
دنیا کے طاقتورترین افراد کی فہرست جاری ، روسی صدر پوٹن سب پر بازی لے گئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) الاقوامی میگزین فوربز نے دنیا کے طاقتور ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں روسی صدر ولادی میرپوٹن کو دنیا کا طاقت ور ترین شخص اور جرمن چانسلرانجیلامرکل کو طاقت ورترین عورت قراردیاگیاہے ، اوباما کا دوسرا ، چین کے شی جن پنگ تیسرا، بل گیٹس کا چھٹا، شاہ عبداللہ کا آٹھواں اور سونیا گاندھی کا اکیسواں نمبرہے لیکن فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ۔فوربز میگزین نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو دنیا کا طاقت ور ترین شخص قرار دیا ہے۔ایک درجہ تنزلی کے بعد امریکی صدر اوبامادوسرے طاقت ور ترین شخص ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل شی جِن پنگ تیسرے ،پوپ فرانسس چوتھے اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔ انجیلا مرکل دنیا کی طاقت ور ترین خاتون بھی قرار دی گئی ہیں۔ مائیکروسوفٹ کے سربراہ بل گیٹس دنیا کے چھٹے طاقت ور ترین شخص ہیں۔ سعودی شاہ عبداللہ کا آٹھواں نمبر، کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کا 21 واں جبکہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای 23 ویں نمبر پر ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون 32 ویں نمبر پر ہیں۔ فہرست کے مطابق فیس بک کے بانی29سالہ مارک زکربرگ دنیا کے طاقت ور ترین نوجوان ہیں۔ پچھلے سال جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دنیا کی 28ویں طاقت ور ترین شخصیت قرار دیا گیا تھا لیکن اس سال ان سمیت کسی پاکستانی کا نام فہرست میں شامل نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -