حکومت سندھ کا کراچی میں نیا ضلع ’کورنگی ‘ بنانے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا کراچی میں نیا ضلع ’کورنگی ‘ بنانے کا فیصلہ
حکومت سندھ کا کراچی میں نیا ضلع ’کورنگی ‘ بنانے کا فیصلہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ میں کراچی میں نیا ضلع تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے جس کا نام ضلع کورنگی رکھاجائے گا اور نئے ضلع میں ضلع شرقی کے بیشتر علاقے اور ضلع ملیر کے کچھ علاقے شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں کورنگی کے نام سے ایک نیا ضلع تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران اور پیپلزپارٹی کے رہنماءبھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ضلع کورنگی میں لانڈھی کورنگی ، شاہ فیصل کالونی اور گلستان جوہر کا کچھ حصہ شامل ہوگا جبکہ ضلع شرقی میں گلشن اقبال، جمشید ٹاﺅن اور گلستان جوہر کے بعض علاقے شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں کی مجوزہ رپورٹ اب نئے اضلاع کی تشکیل سے متاثر ہوجائے گی اور اس میں ترامیم ناگزیر ہوںگی۔ ذرائع کے مطابق ضلع غربی کے بعض علاقے گوند پاس ، ماہی گاڑھی شاہ مرید دیہات کو ضلع ملیر میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ماری پور ، کیماڑی ، ہاکس بے اور فش ہاربر کو ضلع جنوبی میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -